وزیر اعظم کی قانونی ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت

آزادی مارچ، وزیراعظم، حکومتی کمیٹی، اختیار ات سونپ دئیے، اسلام آباد، 92 نیوز
۱۷ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی قانونی ٹیم نے رابطہ کیا، وزیر اعظم نے قانونی ٹیم کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے کر کابینہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا جائزہ لینے کے بعد حکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طے کیا جائے گا، فیصلہ پر حکومتی حکمت عملی آئندہ کابینہ اجلاس میں طے ہوگی۔

تازہ ترین ویڈیوز