وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

وزیر اعظم عمران خان
۰۷ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۶ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان  کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

۔ اجلاس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی ۔

تمام وزارتوں اور ڈویژن کے ذریعے حکومتی اثاثہ جات تک معلومات کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

ایئربلیو کمپنی کی ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے تجدید کی منظوری ایجنڈے میں شامل  ہے ۔

پروڈکشن کوآرڈینشن

ای سی سی اجلاس کے 26 فروری کے فیصلے کی توثیق ،پی او ایف بی کے ممبر پروڈکشن کوآرڈینشن کی تعیناتی پر غور ہوگا۔

ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں ایم پی سی تعیناتی،پی او ایف بورڈ اور ایچ آئی ٹی بورڈ میں ممبر منسٹیریل کوآرڈینشن تعینات کرنے کا جائزہ لیا جائیگا۔

پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں چیف ایگزیکٹو کے انتخاب کے طریقہ کار بھی آج کے اجلاس میں زیرغور آئیگا۔

،مالی سال 2017 ، 18 کے لیے اضافی اخراجات کو مستقبل بنانا بھی ایجنڈے کا حصہ ہے

سپلیمنٹری گرانٹ

،مالی سال 2018، 19 کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کو مستقبل کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہے

ایجنڈے میں خیبرپختونخوا ، بلوچستان سے نیشنل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر ڈائریکٹرز کی تعیناتی  بھی  شامل ہے ۔

پاکستانی وزارت خارجہ اور لیتھوانیہ کے درمیان ایم او یو کی منظوری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

ایجنڈے میں پاکستان سوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی،وزارت آئی ٹی کے تحت کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے ۔

تمام وزارتوں اور ڈویژن کے ذریعے حکومتی اثاثہ جات تک معلومات کی منظوری پر بھی غور کیا جائیگا۔

پاکستان ریونیو آڈومیشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کا معاملہ اورادارہ شماریات کے گورننگ کونسل کے دو ممبران کی دوبارہ تعیناتی بھی شامل ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز