وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  جاری

وزیر اعظم ‏ وفاقی کابینہ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ عمران خان
۱۴ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۱۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں  11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ چین اور ایران سے متعلق وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے  جب کہ قانونی اصلاحات کے لئے 6 آرڈیننسز کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔  علاوہ ازیں متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیدادوں پر  کابینہ کو بریفنگ بھی دی جائے گی ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت جاری وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کا بھی امکان ہے جب کہ  کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق کی بھی امید ہے ،  سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کے رکن کی تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز