Wednesday, April 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم کی زیرصدارت کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس

وزیر اعظم کی زیرصدارت کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس
February 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں گرین ہاؤس گیسوں کے جدید انوینٹری ذخائر اور10  ارب درخت سونامی پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پاکستان میں اخراج کی نمو کاروبار کی معمول سے کم 9 فیصد اور این ڈی سی سے بھی کم ہے۔ خیبر پختونخوا میں کامیاب بلین ٹری سونامی منصوبے کے نتیجے میں جنگل کے احاطہ میں اضافہ کی وجہ سے موسمیاتی دوستانہ تبدیلی یہ ممکن ہوئی ہے۔