وزیر اعظم کی ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کی مذمت

اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر اعظم ‏ عمران خان ‏ ایل او سی ‏ بھارتی فوج ‏ بلا اشتعال فائرنگ ‏ شدید مذمت ‏ عمران خان بھارتی فوج جلد صحت یابی
۲۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ۔  عمران خان نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی فائرنگ سے شہید شہریوں ، پاک فوج کے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی جب کہ  پاک فوج کو بھارتی سکیورٹی فورسز کو منہ توڑ جواب دینے و جرات و بہادری پر سلام پیش کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز