وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم ، آرمی چیف ، ملاقات، ملکی ، سیکیورٹی صورتحال ، تبادلہ خیال ، عمران خان ، جنرل قمر جاوید باجوہ
۱۵ مئی, ۲۰۱۹ ۷:۵۰ شام

راولپنڈی (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ہے۔

 اس ون آن ون ملاقات میں وزیر اعظم اور آرمی چیف نے علاقائی امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ میٹنگ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بھی زیر غور آئے۔

 قبل ازیں بھی وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں دفاعی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم ہاوس سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکورٹی امور کے حوالہ سے اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز