وزیر اعظم کا کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

وزیر اعظم کشمیریوں سفارتی سیاسی حمایت اعلان
۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۱۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن بھارت نے جنگ مسط کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا مودی سرکار ہٹلر جیسی سوچ رکھتی ہے اور مقبوضہ کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

دنیا کو بتائیں گے کہ مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز