وزیر اعظم کا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہوں کو بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کرنیکا حکم

قوم ‏ قوم کی حفاظت ‏ جانوں کا نذرانہ ‏ وزیراعظم ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیرستان ‏ بلوچستان ‏ مادر وطن ‏ جان نچھاور ‏ خراج عقیدت ‏ پاک فوج ‏ سلام ‏ ٹویٹ پیغام ‏ شہید ‏ لواحقین ‏
۲۳ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۱۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہوں کو حکم دیا کہ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کریں۔

وزیرِ اعظم کے حکم پر ملک بھر کے  تمام ڈپٹی کمشنروں  اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہوں کو بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ تمام ڈپٹی کمشنر ایک ماہ میں اپنے متعلقہ علاقوں میں واقع بے نامی اور مشکوک جائیدادوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کریں ۔

رپورٹ میں نشاندہی نہ کی جانے والی بے نامی جائیداد کا بعد میں پتہ چلنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر /ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور متعلقہ افسر کے خلاف بے نامی قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیرِ اعظم آفس سے بھیجے گئے مراسلہ کے مطابق تمام افسران 30 ستمبر تک اپنی رپورٹ چیئرمین ایف بی آر کو بھجوانے کے پابند ہیں۔ وزیرِ اعظم آفس کو بھی اس رپورٹ کی نقل بھیجی جائے گی۔

بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے 20 اگست 2019 کو ہونے والے اہم اجلاس میں وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا تھا کہ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں صوبائی حکومتیں متحرک کردار ادا کریں۔

تازہ ترین ویڈیوز