وزیر اعظم کا پی ایس ایل کا آئندہ مکمل سیزن پاکستان میں کرانے کا اعلان

وزیر اعظم
۱۸ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم  عمران خان نے پی ایس ایل کا آئندہ پورا سیزن پاکستان میں کرانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان سپر لیگ فور کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ان کے منیجر کو فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ  میرے دوست ویون رچرڈ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان سپر لیگ کا اگلا پوا سیزن پاکستان میں کرانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ انشا اللہ اگلا پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا ۔

تازہ ترین ویڈیوز