Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم کا سرگودھا اور خوشاب کا اچانک دورہ ، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

وزیر اعظم کا سرگودھا اور خوشاب کا اچانک دورہ ، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں
May 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کا سرگودھا اور خوشاب کا اچانک دورہ ، انتظامیہ کی دوریں لگ گئیں ، وزیر اعظم نے اسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب  سہولیات کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعظم کا سرگودھا اور خوشاب کا اچانک دورہ انتظامیہ کیلئے زبردست سرپرائز ثابت ہوا ،  وزیر اعظم نے اسپتالوں میں موجود مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا جب کہ ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان فارم میں آگئے،سرکاری افسروں کی کارکردگی خود مانیٹر کرنے کیلئے اچانک دورے شروع کردیے ،عمران خان اچانک ڈی ایچ کیو سرگودھا پہنچ گئے،اسپتال میں مریضوں کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا اور ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا،عمران خان ڈی ایچ کیو خوشاب بھی پہنچے۔ سپتال میں بچے کی پیدائش پر وزیراعظم نے والدین کو مبارکباد دی، والدین نے بچے کانام عمران خان رکھ دیا۔ سرگودھا اور خوشاب کے بعد کپتان پہنچے چکوال،ڈی ایچ کیو اسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا،مریضوں سے ملاقات کی اور وزیراعظم پہنچ گئے تھانے،عمران خان نے ریکارڈ چیک کیا اور کہا تھانے لوگوں کے تحفظ کیلئے ہیں،خوف کی علامت نہیں۔