Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم کا دورہ پشاور، نوشہرہ میں ضمنی انتخاب کی شکست پر گفتگو

وزیر اعظم کا دورہ  پشاور، نوشہرہ میں ضمنی انتخاب کی شکست پر  گفتگو
February 22, 2021

پشاور (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر اور وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سمیت صوبائی کابینہ کے ارکان اور پی ٹی آئی کے ممبران خیبر پختونخوا اسمبلی سے ملاقات کی، ملاقات میں سینٹ انتخابات اور نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی شکست زیر بحث آئی۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان پشاور پہنچے تو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی سے ملاقات کی، ملاقات میں آنے والے سینٹ کے انتخابات کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی اور ارکان  اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرار داد کے ذریعے ووٹ کو عمران خان کی امانت قرار دیتے ہوئے اسے پی ٹی آئی ہی کے امیدواروں کے حق میں استعمال کرنے کا عہد کیا۔

وزیر اعظم نے نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے شکست کا نوٹس لیا اور شکست کی وجوہات دریافت کیں، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اس حلقے میں 6 سے 7 ہزار جعلی ووٹ پول کئے گئے جس کے ثبوت الیکشن کمیشن کو دیے جا چکے ہیں اور حکومت اس انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی جنگ لڑے گی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے مگر یہاں اسے پیسہ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اخلاقیات کو پس پشت ڈالنے والی قوم تباہی کی طرف جاتی ہے۔