وزیر اعظم کا ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، پاک فضائیہ کے کردار کو تحسین پیش کی ‏


وزیر اعظم ائیر ہیڈکوارٹرز ‏ پاک فضائیہ ‏ اسلام آباد ‏92 نیوز ڈی جی آئی ایس پی آر
۰۲ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  ائیرہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا  جہاں انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ  میں  کابینہ کے سینئر وزرا ، مشیران کا وفد بھی ہمراہ تھا ، وزیر اعظم نے کہا کہ  پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے ،   قومی تعمیر میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ  پاک فضائیہ نے فروری 2019ء میں فضائی دفاع میں سنہرا کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد کا سربراہ پاک فضائیہ  مجاہد انور خان نے  خیر مقدم کیا  جب کہ وزیر اعظم نے یادگار  شہدا پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

وزیر اعظم کا ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، پاک فضائیہ کے کردار کو تحسین پیش کی ‏

تازہ ترین ویڈیوز