Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم کئی وزراء اور مشیروں کی کارکردگی سے غیر مطمئن،رپورٹ طلب کرلی

وزیر اعظم کئی وزراء اور مشیروں کی کارکردگی سے غیر مطمئن،رپورٹ طلب کرلی
April 16, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)  وزیر اعظم عمران خان کئی وزراء اور مشیروں کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں جس کی انہوں نے  رپورٹ طلب کرلی ، کارگردگی رپورٹ  پر کابینہ میں مزید ردوبدل  متوقع ہے ۔

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا جھکڑ چلنے کےلئے تیار ہے ، وزیراعظم عمران خان کئی وزرا اور مشیروں کی کارگردگی سے مایوس ہیں ، کس وزیرنے کتنے منصوبے مکمل گئے؟ وزیراعظم نے وزرا سے رپورٹ مانگ لی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کی کارکردگی جاننے کا فیصلہ کرلیا ، کس وزیر کی کیا کارکردگی رہی؟ وزارت میں کتنا وقت گزارا؟ کتنے اجلاس کئے؟ کیا فیصلے ہوئے؟ وزیر اعظم نے وزرا اور مشیروں کو آج شام تک وزیراعظم سیکرٹریٹ میں  رپورٹ  جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعظم وزراء کی کارکردگی رپورٹ پر کابینہ میں مزید ردوبدل کا فیصلہ کرینگے۔