وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے جلسے کرنے کی منظوری دے دی

October 31, 2020
اسلام آباد(92 نیوز) حکومت نے بھی اپوزیشن کا عوامی سطح پر مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ، جلسے کا جواب جلسے سے دیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان نے جلسے کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اپنا پہلا جلسہ سات نومبر کو حافظ آباد مین کرے گی ، جلسے میں وزیر اعظم عمران خان خود شریک ہوں گے ۔
وزیر اعظم حافظ آباد آمد کے موقع پر یونیورسٹی آف حافظ آباد کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اسپتال بنانے کا اعلان بھی کریں گے ۔