Friday, May 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادیوں کو اجلاس آج طلب کرلیا

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادیوں کو اجلاس آج طلب کرلیا
July 30, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ، تمام ارکان کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اجلاس  میں پارلیمان سے قانون سازی کی منظوری سمیت اہم قومی امور پر مشاورت ہوگی۔وزیر اعظم ظہرانہ بھی دیں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان  تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی بیٹھک آج لگے گی  ، وزیراعظم عمران خان ارکان پارلیمان کو اہم ہدایات جاری کریں گے ۔

مشترکہ اجلاس منسوخ کرنے کی وجوہات بارے بھی بتایا جائیگا جبکہ پارلیمان سے اہم قانون سازی کی منظوری کی حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔

اجلاس کو اپوزیشن کے ساتھ نیب قوانین میں ترامیم پر مذاکرات بارے بھی اعتماد میں لیا جائیگا جبکہ اہم قومی امور پر بھی مشاورت ہوگی ۔ کورونا ، معیشت اور ملک کی مجوعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی،اتحادی اپنے تحفظات بارے بھی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

وزیر اعظم نے تمام ارکان کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔