وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا


۲۴ فروری, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ، 11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق  کابینہ کے کل طلب لئے گئے  اجلاس میں   بجلی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا جائے گا، عمر ایوب بجلی بلوں پر  کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے کل کے اجلاس میں  ایجوکیشن پلان 2020 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے  جب کی  زیر تعمیر ڈیمز پر سکیورٹی کیلئے  اسلحہ لائسنز کا اجرا بھی ایجنڈے کا حصہ لے ۔

احساس پروگرام میں پارلیمنٹرینز کو بھی شامل کرنے پر کابینہ کو بریف کیا جاے گا ۔

تازہ ترین ویڈیوز