Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

وزیر اعظم نے لوگوں کو بیروزگار کردیا، بلاول بھٹو زرداری

وزیر اعظم نے لوگوں کو بیروزگار کردیا، بلاول بھٹو زرداری
October 23, 2020 05:44 pm

گانچھے (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے لوگوں کو بیروزگار کردیا۔ بلاول بھٹو نے ڈغونی بلغار میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا، گلگت بلتستان کے لوگوں کو اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ڈغونی بلغار پہنچنے پر پرجوش استقبال کیا گیا، روایتی بلتی ٹوپی اور چادر پیش کی گئی۔ بلاول بھٹو کے ہمراہ قمر زمان کائرہ اور مصطفی نواز کھوکھر موجود تھے۔ ادھر دوسری جانب پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے بیگم نصرت بھٹو کی 9 ویں برسی پر پیغام میں کہا کہ مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو ہمت و شجاعت کا پیکر تھیں، اُن کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیاں تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے۔ اُنہوں نے آئںدہ نسلوں کے روشن مستقبل کی خاطر ملک کی جمہوریت پسند قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا۔

رابطہ کیجیے