Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم نے سرکاری محکموں کی اصل لوٹ مار کی رپورٹ طلب کر لی

وزیر اعظم نے سرکاری محکموں کی اصل لوٹ مار کی رپورٹ طلب کر لی
July 5, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اقدام سامنے آ گیا۔ وفاقی محکموں کے بڑے افسران کی شامت آگئی۔ پہلی بار سرکاری محکموں کی اصل لوٹ مار کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری محکموں کی لوٹ مار کے حوالے سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کر لی گئیں ہیں۔ محکموں سے پوچھا گیا ہے کہ کتنا بنک قرضہ لیا؟  قرضہ لیکر کیسے استعمال کیا۔ کتنا ضمنی بجٹ لیا، بجٹ لیکر کیسے استعمال کیا، بیرون ممالک سے کتنی پروکیورمنٹ حاصل کی، پروکیورمنٹ سے زر مبادلہ کے زخائر میں کتنی کمی آئی، پروکیورمنٹ کا زرمبادلہ کتنا منی لانڈرنگ کیلیئے استعمال ہوا، آڈٹ اور پبلک اکائونٹس کمیٹی نے کیا اعتراضات لگائے، آڈٹ اعتراضات دور کرنے کیلیئے کیا اقدامات کئیے گئے، متعلقہ افسران پر کیا پینلٹی لگائی گئی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری محکموں کے بنکوں سے لیئے گئے قرضے 15 ہزار ارب روپے سے بڑھ چکے، ان قرضوں کی گارنٹی حکومت نے بنکوں کو دے رکھی ہے۔ لیے گئے قرضوں میں سے نصف توانائی کے شعبے سے متعلق ہیں۔ 30  فیصد سے زیادہ قرضے مواصلات کی وزارت کے ذمے ہیں۔ بقیہ قرضے کیبنٹ ڈویژن کے دیگر شعبوں کے ذمے ہیں۔ نومبر 2018 میں یہ قرضے 12 ہزار ارب روپے تھے، گزشتہ 4 ماہ میں ان قرضوں کی واپسی کی رفتار سست پڑ گئی تھی۔