وزیر اعظم نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں  اضافے کا نوٹس لے لیا


وزیر اعظم ‏ بجلی اور گیس ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز عمران خان
۰۹ دسمبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ، آٹے کی ذخیرہ اندوزی کا نوٹس لے لیا  ، متعلقہ وزرا کو کل وفاقی کابینہ کو بریفنگ دینے کی ہدایت کیساتھ رپورٹ بھی پیش کرنے کا کہہ دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر توانائی عمر ایوب کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے پر کابینہ کو بریف کرنے کی ہدایت کردی ، موجودہ دور حکومت میں بجلی اور گیس کتنی بار مہنگی کی گئی؟، توانائی سیکٹر میں گردشی قرضے اور دیگر مسائل کیا ہیں، گیس پریشر میں کمی کی وجوہات کیا ہیں ، وفاقی وزیر کو جواب بھی پیش کرانے کی ہدایت کی گئی ۔

وزیراعظم نے فلور ملز کی ملی بھگت سے آٹے کی ذخیرہ اندوزی پر بھی رپورٹ مانگی ہے ، چیئر پرسن مسابقتی کمیشن، وزارت فوڈ سکیورٹی، صنعت پیداوار کابینہ اجلاس میں رپورٹ پیش کریں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز