وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی آواز بن کر قوم کا سر بلند کر دیا، فردوس عاشق


افطار کے نام پر موروثی سیاست منتقل کرنے کی تقریب ہوئی ، فردوس عاشق
۲۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۳ شام

 اسلام اباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ اور مظلوموں کی آواز بن کر قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے۔ سہ پہر ساڑھے تین بجے ان کی آمد متوقع ہے۔

عمران خان کے دیوانے ہوائی اڈے پر ان کو خوش آمدید کہیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، کارکنان اور کابینہ اراکین وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز