وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کر لیا

انتخابی ضابطہ اخلاق وزیراعظم الیکشن کمیشن اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏
۲۶ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کر لیا ۔

اس حوالے سے 16 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا گیا جس کے مطابق حکومت نے نیکٹا کو داخلہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

نیکٹا کو داخلہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

مفاد عامہ کے لئے نئے اقدامات پر بحث کابینہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق وفاقی کابینہ ایجنڈا میں شامل کی گئی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز