Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم عمران خان نے ایف بی آر کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

وزیر اعظم عمران خان نے ایف بی آر کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی
December 31, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ایف بی آر کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔ چیئرمین ایف بی آر سمیت متعلقہ حکام کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کرلیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر سے متعلق رپورٹ اور بریفنگ طلب کرلی۔ اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، ٹیکس نیٹ میں اصلاحات سمیت ایف بی آر کے مسائل پر بات ہوگی۔

وزیر اعظم کو ایف بی آر کی کارکردگی پر بریفنگ اور رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ایف بی آر حکام رواں مالی سال کی ٹیکس وصولیوں پر بریفنگ دینگے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء معاونین شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم اجلاس میں اہم ہدایات جاری کریں گے۔