Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم عمران خان سے اسامہ ستی کے والدین کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے اسامہ ستی کے والدین کی ملاقات
January 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم سے اسامہ ستی کے والدین کی ملاقات، وزیر اعظم نے ملاقات میں مکمل تحقیقات اور تعاون کا یقین دلایا، وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسامہ ستی کے والدین کو ٹیلی فون کرکے انکوائرئ رپورٹ سے متعلق بات چیت کی۔

وزیراعظم سے وزیر اعظم ہاؤس میں اسامہ ستّی کے والدین نے ملاقات کی ہے، وزیر اعظم نے اسامہ ستی کے والدین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسامہ ستی کے قتل سے متعلق میرٹ پر تحقیقات کی جائیں گی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسامہ ستی کے والدین کو ٹیلی فون کرکے انکوائری رپورٹ سے متعلق بات چیت کی، وزیر داخلہ نے کہا کہ انکوائری رپورٹ سے اگر آپ مطمئن ہیں تو اس کو آگے بھجوائے جائے گا ۔ وزیر اعظم اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ اسامہ ستی کے والد جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت پوری مدد کرے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ہائیکورٹ کے جج سے انکوائری کروانی ہے آپ کے جواب کا منتظر ہوں ۔اطلاع دیں تو وزارت داخلہ کی طرف سے وزارت قانون کو خط لکھوں گا ۔تحقیقات سے آپ کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔