وزیر اعظم تحریک انصاف کے نارض ارکان کیساتھ بیٹھک کیلئے اتوار کو لاہور آئینگے


۲۴ جنوری, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۳ شام

لاہور (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان اتوار کو لاہور آئیں گے، تحریک انصاف کے نارض ارکان کے ساتھ بیٹھک لگائیں گے، تحفظات اور مطالبات سنیں گے۔

ذرائع کے مطابق ناراض ارکان کے معاملے پر بریک تھرو کا امکان ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب ناراض اراکین کی ملاقات سے پہلے وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کو صوبائی وزراء کی کارکردگی پر بھی وزیر اعلیٰ بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعظم صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات اور امن و امان کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز