وزیر اعظم بیرون ملک میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے ، بلاول بھٹو

وزیر اعظم بلاول بھٹو کراچی ‏ ‏92 نیوز پاکستان پیپلزپارٹی ‏ بلاول بھٹو زرداری ‏ دورہ امریکہ ‏ پاکستانی کمیونٹی ‏ ٹویٹر پر رد عمل ‏ عمران خان قابل رحم
۲۲ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۱۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  وزیراعظم بیرون ملک میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے ، پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی نہیں ، تمام پاکستانیوں کی بات کرے ۔

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی  سے خطاب پر بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر رد عمل میں کہا کہ عمران خان قابل رحم ہیں کہ  پاکستان کی بیرون ملک نمائندگی کے وقت انہیں کنٹینر نہ مل سکا۔

اس وقت ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی ذات نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کی بات کرے، اگر اپوزیشن کی طرح حکومت بھی اپوزیشن کرے گی تو ملک کون چلائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز