وزیر اعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو


۱۴ دسمبر, ۲۰۱۹ ۴:۵۶ شام

ریاض ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ریاض میں سعودی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک روزہ دورے کا آغاز مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری سے کیا ، عمران خان نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے   اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں ۔

رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے استقبال کیا۔سعودی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز