Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم این آر او دینگے نہ نیب ختم ہوگا، شیخ رشید

وزیر اعظم این آر او دینگے نہ نیب ختم ہوگا، شیخ رشید
December 28, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم این آراو دیں گے نہ نیب ختم ہوگا۔ آصف زرداری نے کریمنیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے،ان سب لوگوں کی لڑائی عمران خان سے زیادہ نیب کے ساتھ ہے،ان کی لڑائی ہے کیسز ختم کردیں،عمران خان کوئی بھی فیصلہ کرسکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کل بلاول وزیراعظم کا مراد علی شاہ نے نعرہ لگایا،انڈر19کے ساتھ کھیلنا ہے تو مراد علی شاہ ملک پر رحیم کریں،لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے،بہت پہلے کہتا تھا، پوری امید ہے یہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے،یہ استعفوں پر دوبارہ غور کریں گے، کل آصف زرداری نے جیل بھرنے کی بات کی ہے،آصف زرداری کو پتہ ہے جیل کے اثرات سے بچنے کیلئے کیا کیا طریقے اختیار کیے جاتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن یکم جنوری سے ایک دن میں مکمل ہوگی، ای اسٹیمپنگ شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے، سارے اسلام آباد کا پٹوار خانہ ایک ماہ  میں ختم کردیں گے۔