وزیر اعظم آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے

وزیر اعظم
۱۴ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) قدرتی حسن دیکھنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری ہے ، وزیر اعظم عمران خان  آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے۔

وزیر اعظم  کی جانب سے پہلے مرحلے میں 5ممالک کیلئے ای ویزا پالیسی متعارف کرائی جائے گی ۔

پہلے مرحلے مین چین،ملائیشیا، ترکی، امارات اوربرطانیہ کیلئے سہولت ہو گی۔

دنیا کے 175ممالک کےشہری ای ویزا کی سہولت سےمستفید ہوں گے، پاکستانی مشنزکو186ممالک کےشہریوں کو ویزا جاری کرنے کا اختیارہوگا۔

چوبیس کی بجائے50ممالک کےشہریوں کو پاکستان آمد پر ویزا کی سہولت ہوگی۔

دنیا کے 96ممالک کےکاروباری افراد کو 24گھنٹےمیں ملٹی پل بزنس ویزا کااجرا ہوگا۔

تازہ ترین ویڈیوز