وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر الیون نے پی سی بی الیون کو 6 رنز سے شکست دے دی

وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر الیون ، پی سی بی الیون ، 6 رنز ، شکست
۰۶ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۵ شام

 مظفر آباد (92 نیوز) پی سی بی کا 6 ستمبر کی مناسبت سے مظفر آباد میں نمائشی میچ ہوا۔ وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر الیون نے پی سی بی الیون کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

نمائشی میچ  پرائم  منسٹر الیون آزاد کشمیر اور چئیرمین پی سی بھی کے درمیان کھیلا گیا۔ پی سی بی چئیر مین الیون نے ٹاس جیت کر پہلے وزیراعظم آزاد جموں کشمیر  الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی  اور 15 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔ محمد رضوان 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پی سی بی الیون کی جانب سے سرفرازاحمد نے باؤلنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔

165رنز کے ہدف کے تعاقب میں پی سی بی الیون 4 وکٹوں پر 158 رنز بنا سکی۔ کپتان سرفراز احمد اور عابد علی نے 40,40 رنز بنائے۔

وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر الیون کی جانب سے میر حمزہ اور اظہر علی نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہیڈ کوچ مصباح بھی  میچ میں ان ایکشن ہوئے۔

تازہ ترین ویڈیوز