وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اجلاس، شعبہ گیس میں اصلاحاتی عمل پر تفصیلی بریفنگ


وزیرِ اعظم ، زیر صدارت اجلاس ، شعبہ گیس ، اصلاحاتی عمل ، تفصیلی بریفنگ ، اسلام آباد ، 92 نیوز
۰۲ اپریل, ۲۰۲۰ ۵:۳۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت گیس کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، وزیرِ اعظم کو گیس کے شعبے میں جاری اصلاحاتی عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت گیس کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں وزیرِ توانائی عمر ایوب، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے شرکت کی۔ معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر اور سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔

معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے وزیرِ اعظم کو ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کی صورتحال پر تفصیلی بریف کیا۔ ندیم بابر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور ذخیرے کی صورتحال تسلی بخش ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے سے متعلقہ مسائل کا پائیدار حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، توانائی کے شعبے سے متعلقہ مسائل عوام کی زندگیوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ ان معاملات کے حل کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.