Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیرِاعظم کی زیرصدارت قومی ترقیاتی کونسل کا دوسرا اجلاس، آرمی چیف کی بھی شرکت

وزیرِاعظم کی زیرصدارت قومی ترقیاتی کونسل کا دوسرا اجلاس، آرمی چیف کی بھی شرکت
July 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِاعظم کی زیرصدارت قومی ترقیاتی کونسل کا دوسرا اجلاس ہوا، بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں آمدورفت، آبی وسائل کا بہتراستعمال، زراعت، توانائی اور بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے منصوبوں پر غورکیا گیا۔ قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے، معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ودیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں مکمل امن وامان یقینی بنانا، سماجی و اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعظم نے وزیرمنصوبہ بندی، مشیرخزانہ، وزیراعلیٰ بلوچستان پر مشتمل کمیٹی کے قیام کی ہدایت کردی۔ کمیٹی مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لے کر ترجیحات مرتب کرکے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔