وزیرنجکاری کی زیرصدارت اجلاس،پی آئی اے،اسٹیل ملز کی نجکاری روکنے کی منظوری

۳۰ اکتوبر, ۲۰۱۸ ۸:۵۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر نجکاری میاں محمد سومرو کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں   پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری روکنے کی منظوری  دی گئی ۔

اجلاس میں   12 سے زائد اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی، فرسٹ وومن بینک ، ایس ایم ای بینک ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن  کی فروخت کی منظوری  دی گئی ۔

پہلے مرحلے میں 15 سے 20 اداروں کی نجکاری  کی جائے گی ۔

تازہ ترین ویڈیوز