Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلی پنجاب سے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

وزیراعلی پنجاب سے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
February 15, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

یواے ای کے سفیر نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ادھر وزیراعلیٰ کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹوں کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار کی منظوری دے دی گئی۔ صوبے میں دو نئے سیمنٹ پلانٹ لگانے، میو اسپتال اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں ایم ٹی آئی ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چھوٹے سرکاری ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

پنجاب میوزیم ایکٹ2021 کے مسودے، پاکستان ٹریول ایجنسی ایکٹ 1976 میں ترامیم منظور کر لی گئیں۔ سرکاری یونیورسٹیوں میں رجسٹرار اور کنٹرولر آف ایگزامینیشن کے عہدوں کے لئے قواعد وضوابط منظور کئے گئے۔ پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ منسٹریل پوسٹس رولز 2017 میں ترمیم، فاریسٹ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں پرائیویٹ وائلڈ لائف بریڈنگ فارمز کی رجسٹریشن اور تجدید فیس میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے سول سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے چھوٹے ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔ محکمہ بہبود آبادی میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو بھی خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔