Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
August 10, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران کیے جانیوالے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لئے آرمی اور رینجرز کو طلب کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلی پنجاب نے اپنی تبدیلی کی خبروں کو ایک بار پھر اپنے خلاف منفی پروپیگنڈہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کچھ عرصہ بعد ہمارے خلاف پراپیگنڈہ شروع کر دیا جاتا ہے ، اس کا مقصد عدم استحکام اور ترقی کا راستہ روکنا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ذاتی حیثیت میں نیب میں پیش ہوں گا۔ نیب میں جلوس کے بجائے اکیلا جائوں گا اور اپنے معاملے پر صفائی دوں گا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کی طرح دوسرے شہروں میں بھی سیف سٹی پروجیکٹ بنائے جائیں گے۔