وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ


وزیراعلیٰ پنجاب ، بغیر پروٹوکول ، لاہور ، مختلف علاقوں کا دورہ ، 92 نیوز
05 جولائی, 2020 10:46 دن

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ عثمان بزدار نے بغیر سکیورٹی کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بعض پولیس اہلکاروں کی جانب سے ماسک کی پابندی پرعملدرآمد نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

عثمان بزدار نے کہا باہر نکلتے وقت ماسک پہننا ہر شہری کیلئے ضروری ہے۔ ماسک پہننے کی پابندی پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز