وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد انتقال کر گئے ، تونسہ شریف میں سپرد خاک ‏

۰۱ اپریل, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۱ دن

تونسہ ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےو الد سردار فتح محمد خان بزدار  انتقال کر گئے  جنہیں نماز جنازہ کے بعد تونسہ شریف میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

سردار فتح محمد بزدار کا انتقال  حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے  ہوا ، وہ بزدار قبیلے کے سربراہ اور تین بار ممبر صوبائی اسمبلی رہے۔

بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کرگئے ‏

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی عمر خان بزدار کے مطابق ان کے والد کو آج صبح دل کا دورہ پڑا جس پر ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

عمر خان بزدارکا کہنا ہے کہ  والد سردار فتح محمد بزدار کچھ عرصہ سے علیل بھی تھے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے والد علاج کیلئے دو روز قبل لاہور بھی آئے لیکن اسی روز چیک اپ کے بعدواپس تونسہ شریف روانہ ہو گئے۔

نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار،وزراء، ارکان اسمبلی، قبائلی عمائدین، عزیز و اقارب اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین ویڈیوز