وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹورازم پنجاب ایپ کا افتتاح کردیا


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، ٹورازم پنجاب ایپ ، افتتاح ، لاہور ، 92 نیوز
27 ستمبر, 2020 8:25 شام

لاہور (92 نیوز) سیاحت کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹورازم پنجاب ایپ کا افتتاح کردیا، 511 سیاحتی مقامات کی معلومات اور ٹی ڈی سی پی ہوٹلوں کی بکنگ کی جاسکے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ایپ کے ذریعے شہری سیاحت سے متعلقہ معلومات اور خدمات آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ ایپ کے ذریعے سیاحتی مقام کا روٹ بھی معلوم ہوسکے گا۔ شہری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب سے متعلقہ سہولتوں سے آن لائن استفادہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہری گوگل پلے اسٹور پر جا کر موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ڈی ٹی ایس سسٹم ایپ ٹورسٹ آپریٹرز کے لئے متعارف کرائی گئی ہے۔ وہ اب آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے کے عوام کے لئے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

عثمان بزدار مزید بولے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے جامع پالیسی بنائی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کو سیاحت کا بہترین مرکز بنائیں گے۔ سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز