Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ پنجاب سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، اظہار اعتماد

وزیراعلیٰ پنجاب سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، اظہار اعتماد
January 28, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سینٹ الیکشن سے قبل متحرک ہوگئے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں، لیگی ایم پی اے کاشف محمود اور پی پی رکن اسمبلی رئیس نبیل احمد نے عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

وزیراعلیٰ بزدارسے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی کاشف محمود نے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا سے صحت یابی پر مبارکباد دی۔

کاشف محمود نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نیک تمناؤں کے اظہار پر کاشف محمود سے اظہار تشکر کیا۔

عثمان بزدار نے کہا، پہلی بار منتخب نمائندوں کی مشاورت سے مقامی سطح پر ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ ہرشہر کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا گیا ہے۔ بہاولنگر کیلئے بھی خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔ میں خود جلد بہاولنگر کا دورہ کروں گا۔

پی پی رکن اسمبلی رئیس نبیل احمد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے ملاقات کی اور حلقے کے مسائل، عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بزدار نے کہا کہ ہر حلقے کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں، میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پر ہر شہر اور قصبے کے عوام کا حق ہے، پنجاب کے دورافتادہ شہروں کا ترقی پر پورا حق ہے اورہم انہیں یہ حق لوٹائیں گے۔ سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا، ترقی کے سفر پر پہلا حق پسماندہ علاقوں کا ہے۔

اُن کا کہنا تھا بعض عناصر نے جعلی نعروں سے عوام کا دل بہلایا، عوام سمجھدار اور اچھے برے کی تمیز رکھتے ہیں۔ ترقی مخالف عناصر پراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

رئیس نبیل احمد نے کہا، آپ سے ملاقات بہت خوشگوار رہی، آپ انتہائی اخلاق سے ملتے ہیں، آپ کی ملنساری سے بہت متاثر ہوا ہوں، پی ٹی آئی کے رہنما عون چودھری بھی اس موقع پر موجود تھے۔