Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ پنجاب سے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کی ملاقات ، حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا

وزیراعلیٰ پنجاب سے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کی ملاقات ، حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا
November 2, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نون لیگ کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کی ملاقات ہوئی۔ حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اظہر چانڈیا نے عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات کی مذمت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا سابق حکومتوں نے چھوٹے شہروں کو ترقی کے سفر سے محروم رکھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قومی ادارے ہمارا فخر ہیں، اداروں کو متنازعہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والےعناصرعقل و دانش سے عاری ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کو کوئی سمجھ بوجھ  نہیں، غیر فطری اپوزیشن  اتحاد  کی شکست و ریخت کا آغاز ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ہدایت پر دارالسلام لائبریری کیلئے چالیس لاکھ روپے کے خصوصی فنڈ کے اجراء کی منظوری دے دی۔ علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کیلئے سی ٹی سکین مشین خریدنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔