Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ سندھ کی جوہی آمد ، مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

وزیراعلیٰ سندھ کی جوہی آمد ، مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
August 14, 2020
 کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی دادو کے علاقے جوہی آمد ہوئی جہاں انہوں نے مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ سیلاب متاثرین نے وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا سیلاب کے باعث مکانات منہدم ہو گئے، تاحال کوئی امداد نہیں ملی۔ بچے بوکھ سے نڈھال بے یارو مددگار ہیں، راشن پانی کو ترس گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گاڑی سے اتر کر متاثرین کو امدادی رلیف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ میڈیا گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا آئین اور قانون دکھائیں کہ کراچی وفاق میں آسکتا ہے؟ کسی کے دماغ میں ایسی ہوا ہے تو نکال دے۔ کل بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس میں بھی واضح کیا تھا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا۔ اگر کسی طریقے سے ایک ایسا حملہ ہوا تو پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہونگے۔ ہم آئین کی پاسداری کر رہے ہیں۔