Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف نیب ریفرنس اور خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف نیب ریفرنس اور خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
January 24, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف نیب ریفرنس اور خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے بھی شرکت کی۔

احتجاج میں شرکت کے بعد  میڈیا سے گفتگو  میں ناصر شاہ ایک بار پھر وفاقی حکومت  پر خوب گرجے برسے اور کہا موجودہ وفاقی حکومت  سیاسی مخالفین پر جھوٹ پر مبنی مقدمات  دائر کر رہی ہے ، ہم   نیب ریفرنسز اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں۔  

ناصر حسین شاہ نے   پی ڈی ایم میں اختلافات  کی خبروں  کی تردید کی اور  براڈ شیٹ کے معاملے پر بھی وفاقی  حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

صوبائی وزیر  نے واضح کر دیا ہے کہ 2023 تک سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ ہی رہیں گے۔ یہ بھی  بولے  کہ موجودہ وفاقی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا جائے گا۔