وزیراعلیٰ سندھ کا 10 برس میں جاری ڈومیسائل، پی آر سی سرٹیفکیٹس کی تحقیقات کا حکم


وزیراعلیٰ سندھ ، 10 برس ، جاری ڈومیسائل ، پی آر سی سرٹیفکیٹس ، تحقیقات کا حکم ، کراچی ، 92 نیوز
10 جولائی, 2020 5:37 شام

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ 10 سال کے دوران جاری ڈومیسائل اور پی آر سی سرٹیفکیٹس کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

وزیراعلی سندھ کے احکامات پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حکومت سندھ نے تحقیقات کے لئے ڈویژنل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔

محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ڈویژن میں متعلقہ کمشنر کمیٹی کا سربراہ ہوگا۔ کمیٹی میں ایڈیشنل کمشنر اور 19 گریڈ کی سطح کا افسر شامل ہوگا۔ ڈویژنل کمیٹی تیس روز میں دس سال کے دوران جاری ڈومیسائل پی آرسی کی انکوائری مکمل کرے گی۔

سندھ کے 29 اضلاع میں گزشتہ دس سالوں کے دوران 50 ہزار سے زائد ڈومیسائل کا اجراء ہوا ہے۔ سندھ سے جاری ڈومیسائل میں سینکڑوں غیر مقامی افراد کو دئیے گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز