Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ سندھ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ ، جلوس کی سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی

وزیراعلیٰ سندھ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ ، جلوس کی سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی
August 30, 2020
 کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سوک سنٹر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا۔ مراد علی شاہ کو جلوس کی سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی۔ کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ، گورنر عمران اسماعیل ، پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔  وزیراعلیٰ سندھ ، سوک سنٹر ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ، دورہ ، جلوس ، سکیورٹی ، بریفنگ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا حالیہ بارشوں کے باعث جلوس کے راستوں پر کچھ مشکلات کا سامنا رہا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میدان کربلا میں عظیم قربانیاں ظلم کے آگے ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہیں اور قربانی کا یہی جذبہ کشمیری بھائیوں کا بھی ہے۔ خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور مصطفیٰ کمال نے بھی جلوس میں شرکت کی ۔ پی ایس پی سربراہ نے جلوس کیلئے کیے گئے انتظامات کو ناکافی قرار دیا۔