وزیراعلیٰ سندھ کا تھر میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرکے نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تھر کوئلہ بجلی نیشنل گرڈ
۰۸ مارچ, ۲۰۱۹ ۳:۲۴ شام

 کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں ماہ تھر میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرکے نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی کی زرعی پائیدار ترقی کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے خوشخبری سنائی کہ رواں ماہ تھر میں پہلا بجلی کا الیکٹران کوئلہ سے  پیدا کر کے نیشنل گرڈ میں شامل کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ غیر تجربہ کار پارلیمنٹیرین نے اسمبلی میں غلط روایت قائم کی۔ سندھ اسمبلی میں کل جوکچھ  ہوا اسکی مذمت بھی کی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ بروقت فیصلے کئے جائیں۔

تازہ ترین ویڈیوز