Wednesday, November 25, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

وزیراعلیٰ سندھ کا تھر میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرکے نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کا تھر میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرکے نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کا اعلان
March 8, 2019 03:27 pm

 کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں ماہ تھر میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرکے نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی کی زرعی پائیدار ترقی کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے خوشخبری سنائی کہ رواں ماہ تھر میں پہلا بجلی کا الیکٹران کوئلہ سے  پیدا کر کے نیشنل گرڈ میں شامل کریں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ غیر تجربہ کار پارلیمنٹیرین نے اسمبلی میں غلط روایت قائم کی۔ سندھ اسمبلی میں کل جوکچھ  ہوا اسکی مذمت بھی کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ بروقت فیصلے کئے جائیں۔

Contact Details