Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ سندھ بتائیں خوف پھیلا کر آخر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ، فردوس شمیم نقوی

وزیراعلیٰ سندھ بتائیں خوف پھیلا کر آخر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ، فردوس شمیم نقوی
April 19, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا وزیراعلیٰ سندھ بتائیں خوف پھیلا کر آخر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انکو وکٹ کے دونوں جانب نہیں کھیلنے دینگے۔ کراچی میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مراد علی شاہ اور ان کے وزرا کو وکٹ کے دونوں طرف نہیں کھیلنے دیں گے۔ پاکستان کا بہت بیڑا غرق کر دیا گیا۔ ہاتھ جوڑتے ہیں کہ انسانوں کی خدمت کر لیں۔ حلیم عادل شیخ بولے سندھ حکومت غلط اعدادوشمار سے عوام میں سنسنی پھیلا رہی ہے۔ لوگوں کو گھروں میں بند کیا جارہا ہے۔ یہ کون سی آئسولیشن ہے۔ لاک ڈاؤن سے سندھ کے غریب عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا سیاست کا شوق نہیں وزیراعلیٰ ایک قدم بڑھائیں ہم بیس قدم بڑھیں گے۔