Sunday, June 20, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ بزدار کی بہاولپور اور ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری

وزیراعلیٰ بزدار کی بہاولپور اور ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری
September 15, 2020
لاہور (92 نیوز) جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لئے ایک اورخوشخبری، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بہاولپور اور ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پنجاب انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دونوں سیکرٹریٹ کے ماڈل تیار کیے۔ سول سیکرٹریٹ ساؤتھ پنجاب بہاولپور اورسول سیکرٹریٹ ساؤتھ پنجاب ملتان کو جدید ترین طرز پر تعمیر کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدام پر یقین رکھتی ہے۔ جنوبی پنجاب کے دونوں سیکرٹریٹ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھاجائے گا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں پہلی بار ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے۔ سابق حکومتیں وعدوں پر جنوبی پنجاب کے عوام کو بہلاتی رہیں، جنوبی پنجاب کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے فنڈز من پسند ضلعوں پر خرچ کیے گئے۔ ہم جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دے رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے لئے مخصوص فنڈ صرف وہاں ہی خرچ ہوں گے۔