Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ بزدار سے ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں

وزیراعلیٰ بزدار سے ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں
January 28, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، ایم پی اے رئیس نبیل احمد نے ملاقات میں عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

رئیس نبیل احمد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل اورعوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بزدار نے کہا کہ ہر حلقے کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں، میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پر ہر شہر اور قصبے کے عوام کا حق ہے، پنجاب کے دورافتادہ شہروں کا ترقی پر پورا حق ہے اورہم انہیں یہ حق لوٹائیں گے۔ سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا، ترقی کے سفر پر پہلا حق پسماندہ علاقوں کا ہے۔

اُن کا کہنا تھا بعض عناصر نے جعلی نعروں سے عوام کا دل بہلایا، عوام سمجھدار اور اچھے برے کی تمیز رکھتے ہیں۔ ترقی مخالف عناصر پراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

رئیس نبیل احمد نے کہا، آپ سے ملاقات بہت خوشگوار رہی، آپ انتہائی اخلاق سے ملتے ہیں، آپ کی ملنساری سے بہت متاثر ہوا ہوں، پی ٹی آئی کے رہنما عون چودھری بھی اس موقع پر موجود تھے۔