Monday, January 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ بزدار سے عثمان ڈار کی ملاقات، سیاسی معاملات اور ٹائیگرز فورس کے اُمور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ بزدار سے عثمان ڈار کی ملاقات، سیاسی معاملات اور ٹائیگرز فورس کے اُمور پر تبادلہ خیال
December 5, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ سیاسی معاملات اور ٹائیگرز فورس کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بزدار اور عثمان ڈار کی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سیالکوٹ پر بھی بات چیت کی گئی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے مسترد شدہ عناصر ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں، یہ ٹولہ صرف اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھا ہے، عام آدمی کے مسائل ان لوگوں کا کوئی واسطہ نہیں۔

انہوں نے کہا، حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، بدقسمتی سے پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلا رہی ہے۔ اِن عناصرکی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے۔

عثمان ڈار نے مزید کہا، پی ڈی ایم ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے، اپوزیشن ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو اپاہج کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔