Sunday, June 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ بزدار سے شیخ رشید کی ملاقات، کورونا اقدامات سے آگاہ کیا

وزیراعلیٰ بزدار سے شیخ رشید کی ملاقات، کورونا اقدامات سے آگاہ کیا
April 12, 2021

لاہور (92 نیوز) عثمان بزدار نے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدنے راولپنڈی میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ملاقات کی، ملاقات کے دوران راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے علماء کرام و مشائخ عظام کی ملاقات ہوئی۔ کہا کہ پنجاب حکومت کورونا کے خلاف علما کے بھرپور کردار کی خواہشمند ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کے مشکل وقت میں رائے عامہ کے لیڈراپنا کردار ادا کریں۔ علماء محراب و منبر کے امین عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کریں۔

علماء کرام و مشائخ عظام نے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں، جن پر وزیراعلیٰ نے غور کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وقار النساء پوسٹ گریجوایٹ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے پر اتفاق کیا، بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ پر تیز ترین پیشرفت کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔